یرقان میں مفید، خون کی حدّت کو توڑتا ، پیشاب آور، دل کی طاقت کو بحال رکھتا ہے ۔۔ مِٹھا قدرت کا انمول تحفہ

اللہ تعالی نے اس پھل کو عین ان دنوں میں رکھا جب برسات اور اس کے بعد بہت سی بیماریاں حملہ آور ہوتی ہیں ۔ آپ روزانہ دو سے چار عدد تک مٹھے چوس کر درج ذیل بیماریوں سے بچ سکتے ہیں۔ ملیریا ، گرمی کا بخار، تیزابیت، جگر کی گرمی، ہاتھ پاؤں جلنا، پیشاب جل کر آنا، دل کی دھڑکن بڑھنا، گرمی سے طبیعت نڈھال، قے اور متلی، بھوک بند ہو جانا وغیرہ وغیرہ ۔

میٹھا چوسنے کا بہترین وقت صبح کے ناشتہ کے دو گھنٹہ بعد یا پھر سہہ پہر کے وقت اللہ تعالی کی نعمت سے خود بھی فائدہ اٹھائیں، اپنے بچوں کو بھی اس تبدیل ہوتے موسم کے عوارضات سے بچائیں ۔ پاکستان وہ خوش نصیب ملک ہے جس میں اللہ کی دی ہوئی گرانقدر نعمتیں موجود ہیں۔ اور ایسے ایسے پھل وافر مقدار میں موجود ہیں، جو بڑے بڑے ترقی یافتہ ممالک میں موجود نہیں ہیں۔ پاکستان کا 95 فیصد مِٹّھا پنجاب میں پیدا ہوتا ہے۔ پنجاب میں یہ زیادہ تر سرگودھا، ملتان، ساہیوال، گجرات اور فیصل آباد میں پیدا ہوتا ہے۔ اس کا درخت ایک سیزن میں 175 پھل دیتا ہے۔ اور پاکستان میں ایک درجن مِٹّھے 100 روپے سے لے کر 200 روپے تک ملتے ہیں۔

اصل میں یہ لیموں سے کچھ بڑا اور مالٹے سے تھوڑا چھوٹا ہوتا ہے طبی اصطلاح میں اسے میٹھا لیموں یا المعروف مِٹھا اور سرائیکی زبان میں مِٹھڑی اور انگریزی میں سوئیٹ لائم کے نام سے جانتے ہیں پاکستان اور انڈیا میں اس کے باغات بکثرت پائے جاتے ہیں۔اس کو مٹھا کیوں کہا جاتا ہے جبکہ اس میں ہلکی سی کڑواہٹ بھی ہوتی ہے۔اصل میں ترش پھل یعنی سٹرس فروٹ کے خاندان میں لیموں، سنگترہ، چکوترہ اور کینو شامل ہیں لیکن ان میں ترشی ہوتی ہے جو جسم کے اندر چونے کو کم کر دیتی ہے اس لئے نزلہ، زکام اور باقی بلغمی بیماریوں میں نقصان دہ ہیں۔ جبکہ ترش فیملی کے دو پھل مسمی اور مٹھا اپنے اندر ترش مادہ نہیں رکھتے اس لئے اس کو مٹھا کا نام دیا گیا۔ مٹھا پھل کا مزاج گرم تر ہے، اس میں وٹامن سی کی وافر مقدار پائی جاتی ہے ۔

مختصر فوائد:

1۔ ملیریا بخار کو ختم کرتا ہے۔
2۔ یرقان کے مریض کو کھلانے سے خاطر خواہ فائدہ ہوتا ہے۔
3۔ جن لوگوں کے ہاتھوں اور پاؤں سے بے حد پسینہ آتا ہو، ہاتھوں، پاؤں اور منہ سے بدبو آتی ہو اسے استعمال کریں انشاء اللہ فائدہ ہوگا۔4۔ خون کی حدّت کو توڑتا ہے پیشاب آور ہے، دل کی طاقت کو بحال رکھتا ہے۔
5۔ ہاتھوں، پاؤں سے آگ نکلنا، سرچکرانا وغیرہ کے مریض اس کے رس کو بیج سمیت چوسیں انشاء اللہ چند یوم کے استعمال سے فائدہ ہوگا۔
6۔ مٹھا پھل بخار کی روک کا علاج ہے ۔ اس کے بیج بخار توڑ ادویات کے مرکبات میں استعمال ہوتے ہیں ۔ یہ پھل یرقان کا شافی علاج ہے۔
7۔ جگر اور مثانہ کی حدت کو توڑنے میں اس کا خصوصی کردار ہے ۔ اسکو نمک اور کالی مرچ لگا کر کھانا مفید ہے۔ یہ جگر معدہ اور آنتوں کو طاقت دیتا ہے۔

نوٹ:

نزلہ، زکام، کھانسی اور نمونیہ کے مریض اسے استعمال نہ کریں ورنہ نقصان دیتا ہے۔

Mithay Khane Ke Fawaid

Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like Mithay Khane Ke Fawaid and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Mithay Khane Ke Fawaid to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Afshan  |   In Health and Fitness  |   0 Comments   |   2305 Views   |   27 Sep 2022
About the Author:

Afshan is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Afshan is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 20 May 2024)

یرقان میں مفید، خون کی حدّت کو توڑتا ، پیشاب آور، دل کی طاقت کو بحال رکھتا ہے ۔۔ مِٹھا قدرت کا انمول تحفہ

یرقان میں مفید، خون کی حدّت کو توڑتا ، پیشاب آور، دل کی طاقت کو بحال رکھتا ہے ۔۔ مِٹھا قدرت کا انمول تحفہ ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ یرقان میں مفید، خون کی حدّت کو توڑتا ، پیشاب آور، دل کی طاقت کو بحال رکھتا ہے ۔۔ مِٹھا قدرت کا انمول تحفہ سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔