Thyroid Ko Control Karne Ka Tarika

Find potent Beauty Tips and Totkay in Urdu to elevate your Thyroid Ko Control Karne Ka Tarika regimen. Uncover a wealth of invaluable insights, natural remedies, wellness advice, herbal solutions, and easy home remedies tailored for Thyroid Ko Control Karne Ka Tarika enthusiasts. Immerse yourself in our extensive collection of Beauty Tips and Totkay, meticulously curated to safeguard and enhance your Thyroid Ko Control Karne Ka Tarika experience. At Rida Aftab Cooking Tips, we're dedicated to providing you with informative and highly effective tips that cater to your specific needs.

Thyroid Ko Control Karne Ka Tarika
Posted By: Murtaza 11173 Views 0 Comments Mar 10, 2021

زمانے کے ساتھ بیماریاں بھی بڑھ گئی ہیں اور اتنی خطرناک ہوتی جارہی ہیں کہ ہلکا سا بخار ہو یا سر درد اگر سنجیدہ نہ لیا جائے تو کچھ کا کچھ بنتا ہے۔
ایسے ہی آج کل خواتین میں تھائیرائیڈ کی بیماری بڑھ گئی ہے جس کی علامات و علاج بروقت نہ ہو تو بانجھ پن کی گونجھ زندگی بھر کانوں میں سنائی دینے لگتی ہے جو یقیناً تکلیف دہ ہے۔

تھائیرائیڈ آخر ہے کیا۔۔۔۔۔؟

ہمارے گلے میں تھائیرائیڈ گلینڈز ہوتے ہیں جو ایسے مخصوص قسم کے ہارمون تیار کرتے ہیں جو غذا سے حاصل ہونے والی توانائی کو جسم میں دیگر کاموں میں مصروف رکھنے کا کام کرتے ہیں۔ اس کا خارج کردہ ہارمون جسم کے تمام خلیوں کو توانائی دینے میں مدد دیتا ہے۔ہمارا جسم آئیوڈین کے ذریعے تھائیرائیڈ ہارمون بناتے ہیں اور اگر آئیوڈین کی کمی ہوجائے تو تھائیرائیڈ گلینڈ میں سوزش آجاتی ہے۔

تھائیرائیڈ کی علامات:

• اس کی سب سے عام علامت یہ ہے کہ گلے میں سوجن ہونے لگتی ہے اور وہ باقاعدہ الگ سے دکھنے لگتی ہے یہ سب سے عام علامت ہے مگر اس کی فوری تشخیص نہیں ہو پاتی ہے۔
• وزن تیزی سے بڑھنے لگتا ہے۔
• سانس لینے میں تکلیف ہونے لگتی ہے اور متواتر یہ تکلیف بڑھتی رہتی ہے۔
• خواتین میں حمل کےمسائل ہوجاتے ہیں اور بعض مرتبہ اس سے بانجھ پن بھی ہو جاتا ہے۔
• سردی زیادہ لگنے لگتی ہے۔
• مسلز میں تکلیف مستقل ہونے لگتی ہے۔
• تھائی رائیڈ کے مرض سے آنکھیں موٹی ہوجاتی ہیں۔
• آئیوڈین کی کمی کی وجہ سے ہمارے ہاتھ ٹھنڈے رہنے لگتے ہیں۔
• نوعمر بچیوں کا قد نہ بڑھنا بھی اس کی ایک خاموش علامت ہے۔
• آواز بدلتی ہوئی اور گونجتی ہوئی محسوس ہونے لگتی ہے۔

تھائیرائیڈ کی وجوہات:

• اس کی عام وجہ تو جسم میں آئیوڈین کی کمی ہے۔
• ڈپریشن اور ذہنی تناؤ بھی اس مرض کو بڑھاتے ہیں۔
• شوگر، بلڈ پریشر کی بیماری بھی اس کی وجہ بنتی ہے۔

گھریلو نسخہ:

• آدھے کپ پانی میں دارچینی ، 2عدد چھوٹی الائچی، آدھا چمچ سونف اور تھوڑی سی ادرک کا ٹکڑا لے کر اچھی طرح ابالیں۔ جب پانی ایک کپ رہ جائےتو نیم گرم ہونے پر پی لیں۔ یہ اس مرض میں ایک اہم نسخہ سمجھا جاتا ہے۔

In Rida Aftab Cooking Tips section you can check Thyroid Ko Control Karne Ka Tarika in most easiest way. Find Thyroid Ko Control Karne Ka Tarika in urdu totkay only at kfoods. At this page you can find Thyroid Ko Control Karne Ka Tarika totka in details also check the relevant totkay in Urdu of Thyroid Ko Control Karne Ka Tarika.

Reviews & Comments
jpg