گڑ ڈالو تو چائے خراب ہوجاتی ہے۔۔ شیف نے بتائی ایسی ٹب جس سے گڑ کی چائے خراب بھی نہ ہو اور بنے مزیدار

Looking for a delicious and healthy meal option. Try our گڑ ڈالو تو چائے خراب ہوجاتی ہے۔۔ شیف نے بتائی ایسی ٹب جس سے گڑ کی چائے خراب بھی نہ ہو اور بنے مزیدار , it's a perfect choice for those in search of easy and simple recipes that cater to both taste and nutrition. You can find this fantastic recipe in both Urdu and English, making it accessible to a wide audience. Whether you're a seasoned chef or a beginner in the kitchen, this گڑ ڈالو تو چائے خراب ہوجاتی ہے۔۔ شیف نے بتائی ایسی ٹب جس سے گڑ کی چائے خراب بھی نہ ہو اور بنے مزیدار is a versatile option that promises a mouthwatering experience. Enjoy the simplicity of our easy recipes while savoring the goodness of a homemade, healthy meal.

خواتین اس بات کی شکایت کرتی ہیں کہ جب بھی چائے میں گڑ ملانے کی باری آتی ہے تو پوری چائے پھٹ جاتی ہے اور دودھ ضائع ہوجاتا ہے۔ اس مسئلے سے نمٹنے کے لئے ہم ایک آسان ٹپ بتانے جارہے ہیں جس سے آپ جب چاہیں مزیدار گڑ ی چائے کا لطف اٹھا سکتے ہیں۔

چائے بنانے کے اجزاء

اس چائے کے لئے آپ کو آدھا چمچ پسی ہوئی چھوٹی الائچی، ڈیڑھ کپ پانی، دو کپ دودھ، ایک چٹکی نمک، دو چمچ چائے کی پتی، ایک چھوٹا ٹکڑا ادرک اور حسب ذائقہ گڑ چاہئیے۔

ترکیب:

گڑ لیتے ہوئے اس بات کا خیال رکھیں کہ وہ تازہ اور صاف ستھرا ہو۔ دودھ تب ہی پھٹتا ہے جو اس میں کئی مہینوں پرانا یا گندا گڑ ملایا جائے۔گڑ کی چائے

چائے بنانے کا طریقہ

اب چائے بنانے کے لئے دیگچی میں گڑ اور دودھ کے علاوہ تمام چیزیں ڈال کر ابال آنے تک پکائیں۔ جب چائے کا پانی ابل جائے تو اس میں گڑ کے چھوٹے ٹکڑے ڈال کر اتنی دیر پکائیں کہ وہ ایک جان ہوجائے۔ اس کے بعد چولہا بند کردیں۔ تقریباً بیس سے تیس سیکنڈ بعد جب چائے میں بلبلے بننا بند ہوجائیں تو پہلے سے ابلا ہوا دودھ چاہے میں شامل کرکے اچھی طرح ملائیں اور کپ میں نکال لیں اور گڑ کی مزیدار چائے کا لطف اٹھائیں۔

By Khush Bakht  |   In Step By Step Recipes  |   0 Comments   |   2442 Views   |   05 Mar 2023
Related Recipes
Reviews & Comments