اپنے ساتھیوں سے ویسے نہیں ملتا جیسے ۔۔ مشہور پاکستانی ولاگر محمد شیراز کے والد نے اس کی ولاگنگ چھوڑنے کی کیا وجوہات بتائیں؟

محمد شیراز ایک مشہور پاکستانی ولاگر ہے جس کا تعلق بلتستان سے ہے۔ وہ اپنی معصومیت اور انداز بیان کی وجہ سے بہت تیزی سے دنیا بھر میں وائرل ہوگیا۔ لیکن اب شیرز نے اپنے آخری وی لاگ میں، اعلان کیا کہ وہ ولاگنگ چھوڑ رہا ہے۔

اس اعلان کے بعد اس کے والد کو بہت سارے پیغامات موصول ہوئے اور لوگوں نے شیراز کے والد سے درخواست کی کہ وہ شیراز کے ولاگنگ چھوڑنے کے فیصلے پر دوبارہ غور کریں۔ جس پر اس کے والد نے اپنے تازہ ترین ولاگ میں تمام سوالات کے جوابات دیے ہیں۔

شیراز کے والد نے کہا کہ، وہ ولاگ بنا رہا تھا جس پر اسے بہت شہرت اور پیار ملا، لیکن اس سارے عمل میں وہ اپنی شخصیت، اپنی دلکشی، اپنی فرمانبرداری کھو بیٹھا، جو سوشل میڈیا اسٹار بننے سے پہلے اس کے پاس تھی۔ مجھے اس کے اسٹار ہونے کا ایک برا اثر یہ بھی معلوم ہوا کہ وہ اپنے ساتھیوں سے اس طریقے سے نہیں مل رہا تھا جیسے پہلے ملتا تھا، اس لیے میں نے اسے وی لاگنگ سے دور رکھنے کا فیصلہ کیا۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ، ولاگنگ چھوڑنے کی دوسری وجہ اس کی پڑھائی تھی، ہم نے اس کا ٹویٹر اکاؤنٹ بھی بنایا تھا لیکن روزانہ کی ولاگنگ کے اس عمل میں اس کی پڑھائی کا حرج ہو رہا تھا۔

انہوں نے مداحوں سے درخواست کی کہ وہ شیراز اور مسکان کو اپنی دعاؤں میں یاد رکھیں۔ انہوں نے ان تمام مداحوں کا بھی شکریہ ادا کیا جنہوں نے انہیں بے پناہ عزت اور محبت دی۔

انہوں نے کہا کہ، سوشل میڈیا جوائن کرنے کا مقصد اپنے دور دراز گاؤں کے غریب لوگوں کے لیے فلاحی کام کرنا ہے جس کے لیے بہت زیادہ سہولیات کی ضرورت ہے۔

مداحوں کا اب بھی خیال ہے کہ شیراز کو بلاگنگ جاری رکھنی چاہیے۔ تاہم، چند لوگوں کا خیال ہے کہ اسے اپنی پڑھائی پر بھی توجہ دینی چاہیے۔ انہوں نے شیراز کے والد کی پرورش کی بھی تعریف کی جو اپنی جڑوں کو نہیں بھولے اور اپنے بچوں کے رویے پر کام کر رہے ہیں۔

Youngest Youtuber Shiraz Quits Vlogging Father Explain Why

Discover a variety of News articles on our page, including topics like Youngest Youtuber Shiraz Quits Vlogging Father Explain Why and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Youngest Youtuber Shiraz Quits Vlogging Father Explain Why to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Salwa Noor  |   In News  |   0 Comments   |   842 Views   |   20 May 2024
About the Author:

Salwa Noor is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Salwa Noor is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 03 June 2024)

اپنے ساتھیوں سے ویسے نہیں ملتا جیسے ۔۔ مشہور پاکستانی ولاگر محمد شیراز کے والد نے اس کی ولاگنگ چھوڑنے کی کیا وجوہات بتائیں؟

اپنے ساتھیوں سے ویسے نہیں ملتا جیسے ۔۔ مشہور پاکستانی ولاگر محمد شیراز کے والد نے اس کی ولاگنگ چھوڑنے کی کیا وجوہات بتائیں؟ ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ اپنے ساتھیوں سے ویسے نہیں ملتا جیسے ۔۔ مشہور پاکستانی ولاگر محمد شیراز کے والد نے اس کی ولاگنگ چھوڑنے کی کیا وجوہات بتائیں؟ سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔